ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بینگلور میں 15اگست کو وولوو سمیت تمام بی ایم ٹی سی بسوں میں مفت سفر کا اعلان

بینگلور میں 15اگست کو وولوو سمیت تمام بی ایم ٹی سی بسوں میں مفت سفر کا اعلان

Sat, 13 Aug 2022 11:22:21    S.O. News Service

بنگلورو، 13؍اگست(ایس او  نیوز)آزادی کاامرت مہوتسوا اور بنگلور میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن(بی ایم ٹی سی) کے قیام کے25سال مکمل ہونے کے پیش نظر15 اگست یوم آزادی کے موقع پر  بی ایم ٹی سی  نے اپنے تمام بسوں میں مفت سفر کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔

15اگست کو بی ایم ٹی سی کے قیام کے25سال مکمل ہو رہے ہیں،جس کے پیش نظر بی ایم ٹی سی نے اپنے سلور جوبلی سال کے موقع پر مسافروں کو 15اگست کومکمل دن اپنی بسوں میں مفت سفر کی سہولت کا اعلان کر تے ہو ئے مسافروں کو تحفہ پیش کر رہا ہے۔15اگست کے دن بی ایم ٹی سی کے وولو سمیت تمام اقسام کی بسوں میں مفت سفر کی سہولت رہے گی،اس دن شہر کے کسی بھی علاقہ کے لئے مسافر مفت سفر کر سکتے ہیں۔

بی ایم ٹی سی کے صدر نندیش ریڈی نے تفصیلات پیش کر تے ہوئے بتا یا کہ15اگست 1997کو دو بی ایم ٹی سی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا،جس کے بعد سے اب تک بی ایم ٹی سی مسافروں کی بہتر سہولت کے لئے کئی اقسام کی بسوں کو دوڑا رہا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ فی الوقت بی ایم ٹی سی میں 5 ہزار بسیں دوڑ رہی ہیں۔ریڈی نے بتایا کہ14اگست کو بی ایم ٹی سی 300الیکٹرک بسوں کو قوم کے نام منسوب کرے گا۔

اس دن ودھان سودھا کے ویسٹ گیٹ کے سامنے وزیراعلیٰ بسوراج بومئی12میٹر لمبی الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھاتے ہو ئے انہیں عوام کی خدمت کے لئے پیش کریں گے۔ انہوں نے بتا یا کہ حسب معمول بی ایم ٹی سی میں حادثات سے پاک ڈرائیونگ کر رہے ڈرائیورس کی نشاندہی کر کے انہیں میڈلس سے نوازاجارہا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ 16اگست کو بی ایم ٹی سی کی جانب سے منعقد تقریب کے دوران 168 ڈرائیورس کو سونے اور2,968 ڈرائیورس کو چاندی کے تمغہ دئے جائیں گے۔


Share: